لاہور کی سڑکوں پر سائیکل و موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ لین مختص

پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک 10کلومیٹر بائیکرز لین کو سبز رنگ سے تیار کیا جا رہا ہے
لاہور(آئی این پی)لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ لین مختص کردی گئی۔حکام کے مطابق اس اقدام سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حادثات سے حفاظت ہوگی، مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی۔پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین بنائی جارہی ہے، 10 کلومیٹر بائیکرز لین کو خوبصورت سبز رنگ سے تیار کیا جا رہا ہے۔بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی، وزیراعلی پنجاب نے بائیکرز لین پر تعمیراتی معیار کو بہترین بنانے کی ہدایت کی ہے۔