کروڑوں کی منشیات برآمد،ڈیلر گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ پولیس نے منشیات کی سپلائی ناکا م بنا کر ڈیلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ بین الاضلاعی منشیات ڈیلر سجاد منشیات کو ڈلیوری دینے کیلئے آتے ہوئے گرفتار کر کے اس سے 5 کلو 800 گرام آئس اور 2 کلو افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔