فیکٹری ایریا : ڈیلر سے 11کلو منشیات برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا پولیس نے لاہور میں منشیات کی ترسیل ناکام بنا کر منشیات کے ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ منشیات ڈیلر نوید مسیح کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے رکشہ اور کروڑوں روپے مالیت کی 11کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے علاقہ غیر سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔