لاہور (کرائم رپورٹر) لیسکو فیلڈ افسروں نے وزارت پاور ڈویڑن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے،صارفین کی شکایات کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد زبانی جمع خرچ ثابت ہوا، صارفین شکایات کے ازالہ کے لئے دفاتر میں خوار ہونے لگے، دفاتر سے افسروں اور عملے کا غائب ہونا معمول بن گیا۔ذرائع کے مطابق بارش کے موسم میں لیسکو کی مختلف ڈویڑنوں کے کسٹمر سروسز سے سٹاف غائب رہا، ایسٹرن سرکل باغبانپورہ ،شالیمار،میکلوڈروڈ ، مغلپورہ میں تمام کسٹمر سروسز سنٹرز خالی،انٹرنیٹ کی سہولت بھی معطل رہی۔