لاہور(کرائم رپورٹر ) صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے لیسکو کے تمام سرکلز میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کھلی کچہریوں میں اب تک2لاکھ 47ہزار64شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 2لاکھ 45ہزار 728 کا ازالہ کردیا گیا جبکہ دیگر شکایات کو بھی جلد دور کردیا جائے گا۔ نارتھ سرکل میں 39456 میں سے 39287، سنٹرل سرکل میں 25874 میں سے 25559، ایسٹرن سرکل میں 42709میں سے 42832 ، اوکاڑہ سرکل میں 20996 میں سے 20982، ، سائوتھ سرکل میں 38169 میں سے 38043، شیخوپورہ سرکل میں 14478 میں سے14066 ،قصور سرکل میں 48757 میں سے 48632،ننکانہ سرکل میں 16111شکایات میں سے16018کا ازالہ کردیا گیا۔