اکتوبر کے دوران مجموعی طور پر4717 کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں
لاہور (خصوصی رپورٹ )عوامی شکایات کے فوری اور شفاف ازالے کے لیے کھلی کچہریوں کا باقاعدہ اور مربوط نظام اپنایا گیا، جس کے تحت یکم اکتوبر سے31 اکتوبر 2025 کے دوران مجموعی طور پر4717 کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں جن میں 30 ہزار 8 سو 55 شکایات موصول ہوئیں، لیسکوحکام نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 ہزا ر 8 سو 32 شکایات کا فوری ازالہ کر دیا جبکہ 23 شکایات زیر التوا ہیں اور ان پر کام جاری ہے۔