لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کی جانب سے جمعہ کو112 کھلی کچہریاں لگائی گئیں۔84 ایس ایچ او ، 22 ایس ڈی پی او، 6 ایس پی نے مساجد میں کھلی کچہریاں لگائیں۔ ڈی آ ئی جی آپریشنزفیصل کامران نے کہا سپیشل ٹیم کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایات پر عمل در آمد کی نگرانی کرے گی۔ کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کا پولیس پر اعتماد مضبوط کرنا ہے۔