84تھانوں میں بیک وقت کھلی کچہریاں

 جرائم کے خاتمے کے لیے جرم کا رپورٹ ہونا لازم ہے:ڈی آئی جی آپر یشنز فیصل کامران 
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہورکے84 تھانوں کی حدود میں بیک وقت کھلی کچہریاں لگائی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز، ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے مساجد میں کھلی کچہریاں لگائیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے جامع مسجد خضرہ سمن آباد میں کھلی کچہری لگائی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سنے،موقع پر احکامات جاری کئیایس پی اقبال ٹاون، ایس ڈی پی او و دیگر متعلقہ افسران موقع پر موجود تھے۔ڈی آئی جی آپر یشنز فیصل کامران نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے جرم کا رپورٹ ہونا لازم ہے،کوشش ہے عوام کے مسائل سننے کے لیے پولیس ان کی دہلیز پر دستیاب ہو،کھلی کچہریوں سے انفرادی و اجتماعی مسائل کے حل میں مدد مل رہی ہے۔محمد فیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کے درمیان بیٹھنے کا مقصد ان کے تمام خوف دور کرنا ہے،مجھ سمیت میرا ہر سپاہی شہریوں کی مدد کے لیے ہر وقت حاضر ہے،شہری کھلی کچہری میں اپنی ہر تکلیف بلا خوف و خطر بیان کر سکتے ہیں،شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں شہری میرے دفتر آ سکتے ہیں