رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ سے گورنر پنجاب نے حلف لیا‘ انوشہ رحمان وزیراعلی کی ایڈوائزرمقرر
لاہور(آئی این پی)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کابینہ میں نئے شامل ہونے والے منسٹر رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برادری تقریب میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد، زیر اقبال چنڑ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،چیف سیکرٹری پنجاب اور پوری صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔ نئی تعینات ہونے والی وزیر اعلی کی ایڈوائزر انوشہ رحمان نے بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے حلف کا تقرر نامہ پڑھ کر سنایا۔گورنر ہاس میں ہونے والی حلف برادری تقریب میں سیاسی اور سماجی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔