اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا اور ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے 4 سے 5 نئے وزرا کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ کیا پیپلز پارٹی یا دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی کوئی کابینہ میں شامل ہوگا یا نہیں۔