جان ابراہم، بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور اپنی شاندار فزیک کے لیے جانے جاتے ہیں، حال ہی میں اپنے جسمانی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھایا۔
52 سالہ اداکار نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ اپنی فزیک کی دیکھ بھال کو اپنی زندگی کا اہم حصہ سمجھتے ہیں اور اسے "مذہب" کی طرح اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسم ایک مندر کی مانند ہے جس کی مناسب دیکھ بھال ضروری ہے۔جان ابراہم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 35 سالوں میں کبھی بھی جم میں ورزش کو نہیں چھوڑا، اور یہ ان کی روزمرہ کی روٹین کا لازمی حصہ رہا ہے۔واضح رہے کہ جان ابراہم کا شمار ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے سب سے فٹ اداکاروں میں ہوتا ہے، اور وہ اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی جِم کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے ہیں، جس سے ان کے مداحوں کو فٹنس کے حوالے سے ترغیب ملتی ہے۔