دنیا کی سپر ماڈل بیلا حدید کے نئے مبینہ بوائے فرینڈ کی شناخت سامنے آگئی ہے، جس کے بعد ان کی ذاتی زندگی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ بیلا حدید کو حالیہ دنوں اٹلی کے شہر میلان میں نیتھن لیسی نامی شخص کے ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق نیتھن لیسی کا تعلق امریکی ریاست کولوراڈو سے ہے اور وہ بطور پراجیکٹ منیجر کام کرتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلا حدید اور نیتھن لیسی فی الحال ایک دوسرے کو سمجھنے اور جاننے کے مرحلے میں ہیں، جبکہ یہ تعلق ابھی سنجیدہ نوعیت اختیار نہیں کر سکا۔ذرائع کے مطابق دونوں کو فروری میں میلان کے ایک ریسٹورنٹ سے ایک ساتھ باہر نکلتے دیکھا گیا تھا، جبکہ بیلا حدید کو نیتھن لیسی کے آبائی علاقے کولوراڈو میں بھی متعدد مرتبہ دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ بیلا حدید اس سے قبل کاؤ بوائے اڈان بنیولوس کے ساتھ تعلقات میں تھیں، تاہم یہ رشتہ رواں سال جنوری میں ختم ہو گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس بریک اپ نے بیلا حدید کو جذباتی طور پر متاثر کیا، جس کے بعد انہوں نے کچھ عرصہ نئے رشتے سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم اب نیتھن لیسی کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کے بعد مداحوں میں ان کے نئے تعلق کے حوالے سے دلچسپی بڑھ گئی ہے، جبکہ دونوں کی جانب سے تاحال باضابطہ طور پر کسی رشتے کی تصدیق نہیں کی گئی۔