عامر خان کی محبت کی خبریں بھارتی میڈیا میں ایک بار پھر زیر بحث ہیں، اور اس بار یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ بنگلورو سے تعلق رکھنے والی گوری نامی خاتون کے ساتھ تعلق میں ہیں، جن کا فلمی صنعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
59 سالہ اداکار کی یہ نئی محبت میڈیا میں خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے، اور یہ خبریں عامر خان کے مداحوں کے لیے حیرانی کا باعث بن سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق، عامر خان نے اپنی نئی ساتھی گوری کو اپنے اہلخانہ سے بھی ملوایا ہے، اور یہ ملاقات خوشگوار رہی، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ عامر خان اس تعلق کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ اگرچہ عامر خان یا ان کے ترجمان کی جانب سے اس تعلق پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم اگر یہ افواہیں درست ثابت ہوتی ہیں، تو یہ ان کے ذاتی زندگی کی ایک نئی راہ کو ظاہر کرتی ہیں۔عامر خان کی ذاتی زندگی ہمیشہ سے خبروں کا مرکز رہی ہے۔ 1986 میں انہوں نے رینا دتہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے، جنید خان اور ایرا خان ہیں۔ 2002 میں ان کی علیحدگی ہوگئی۔ پھر 2005 میں، عامر خان نے فلمساز کرن راؤ سے شادی کی، اور 2011 میں ان کے ہاں بیٹا آزاد راؤ خان پیدا ہوا۔ تاہم، 2021 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔عامر خان کی یہ نئی محبت ان کی گزشتہ ناکام شادیوں کے بعد ایک نیا موڑ ہو سکتی ہے۔ مداحوں کو یہ جاننے کی تجسس ہے کہ آیا یہ تعلق ایک مستقل اور کامیاب رشتہ بن پائے گا یا نہیں۔