مومنا اقبال کا سیٹ پر دیر سے آنے کا اعتراف، وقت پر نہ آنے کی وجہ بھی بتا دی

مومنا اقبال کا سیٹ پر دیر سے آنے کا اعتراف، وقت پر نہ آنے کی وجہ بھی بتا دی

اداکارہ مومنا اقبال نے حالیہ انٹرویو میں سیٹ پر تاخیر سے پہنچنے کے رویے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کال ٹائم 10 بجے ہو تو وہ 11:30 پر پہنچتی ہیں، کیونکہ انڈسٹری میں نئے آنے والوں کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب خود پروڈیوسرز وقت کی پابندی نہیں کرتے تو اداکاروں سے کیسے توقع کی جا سکتی ہے۔مومنا نے انکشاف کیا کہ وہ ایک دن چھٹی لینے کے بعد اگلے دن کی تیاری شروع کر دیتی ہیں، اور ایسے میں وقت پر پہنچنا ممکن نہیں ہوتا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ انڈسٹری میں کوئی بھی وقت پر نہیں آتا، پھر بھی کام مکمل ہو جاتا ہے۔اداکارہ نے تجویز دی کہ اگر کال ٹائم 11 بجے کر دیا جائے اور 8 گھنٹے کی شفٹ کا نظام ہو تو سب کے لیے آسانی ہو گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا پارٹیز سے دور رہتی ہیں اور اب سخت جان ہو چکی ہیں کیونکہ زندگی میں بڑے نقصان کے بعد باقی باتیں چھوٹی لگتی ہیں۔