جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا کی SSMB29 میں دھماکے دار واپسی

جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا کی SSMB29 میں دھماکے دار واپسی

بالی وڈ کے مشہور اداکار جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آئیں گے، اور اس بار یہ جوڑی ایس ایس راجامولی کی ہدایتکاری میں بننے والی میگا بجٹ فلم SSMB29 کا حصہ بنے گی۔

یہ فلم ایس ایس راجامولی کے ساتھ جنوبی بھارتی اداکار مہیش بابو کے مرکزی کردار کے ساتھ بن رہی ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق، جنوبی بھارتی اداکار پرتھوی راج سوکمارن کو ایک اہم کردار کے لیے سائن کیا گیا تھا، لیکن وہ اب فلم کا حصہ نہیں بنے، اور ان کی جگہ جان ابراہم کو لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، جان ابراہم حیدرآباد میں شوٹنگ کریں گے، اور ان کے کئی سینز پریانکا چوپڑا کے ساتھ ہوں گے۔ یہ فلم ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور ہوگی، اور بھارت کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی شوٹنگ کی جائے گی۔ فلم کی کہانی ایک قدیم بھارتی دیومالائی کہانی پر مبنی ہوگی، لیکن اسے جدید دنیا میں پیش کیا جائے گا۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز 3 جنوری کو ہو چکا ہے، اور حال ہی میں پریانکا چوپڑا حیدرآباد پہنچیں، جس سے ان کے فلم کا حصہ بننے کی قیاس آرائیاں مزید مضبوط ہو گئیں۔ یہ دونوں اداکار اپنی موجودگی سے اس فلم کو ایک نئی جہت دینے کے لیے تیار ہیں۔