آسٹریا میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا، نمازِ تراویح 28 فروری کو ادا کی جائے گی

آسٹریا میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا، نمازِ تراویح 28 فروری کو ادا کی جائے گی

آسٹریا میں اسلامی نظریاتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ کو ہوگا، اور اس سلسلے میں پہلی نمازِ تراویح 28 فروری بروز جمعہ کو ادا کی جائے گی۔

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی آسٹریا کی مساجد اور مذہبی اداروں میں رونقیں بڑھ جاتی ہیں۔ مرکزی اسلامک سنٹر ویانا، مسجد البلال ویانا، منہاج القرآن سنٹر ویانا، اور ادارۃ المصطفیٰ سنٹر ویانا کی انتظامیہ نے نمازِ تراویح، سحری، اور افطاری کے شیڈول مرتب کر لیے ہیں۔دوسری جانب، پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ 2025 سے متوقع ہے۔ سپارکو کے مطابق، چاند کی پیدائش 28 فروری کو ہوگی، لیکن اس روز چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، جس کی وجہ سے پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک اور شمسی مہینہ مارچ کا آغاز ایک ہی تاریخ سے ہو رہا ہے، جو کہ ایک نایاب فلکیاتی واقعہ ہے اور ہر 33 سال بعد پیش آتا ہے۔رمضان المبارک کے دوران، آسٹریا اور پاکستان میں مساجد اور مذہبی ادارے خصوصی عبادات اور اجتماعی سحری و افطاری کا اہتمام کرتے ہیں، جس سے مسلمانوں میں روحانی جوش و خروش میں اضافہ ہوتا ہے۔