مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے اور نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد آج وفات پا گئے۔

وہ سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے۔پارٹی ذرائع کے مطابق، سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4 بجے ایچ-الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں وہیں دفن کیا جائے گا۔ ان کے وفات پر سیاسی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔