پاکستان میں ماہ رمضان المبارک 1447ھ کے آغاز کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 18 فروری کو پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے تاکہ روزہ کی ابتدا کے لیے چاند کی رویت کا باقاعدہ فیصلہ کیا جا سکے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان، مولانا سید عبد الخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے ممبران شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ مختلف اداروں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے:
وزارت مذہبی امور سے ڈائریکٹر جنرل حافظ عبدالقدوس
محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان
محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر حسن علی بیگ
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین
چیئرمین کمیٹی نے تمام اہلِ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے چاند کی رویت میں خصوصی طور پر شرکت کریں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس دفعہ بھی پاکستان کو ایک ہی دن روزہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ اجلاس پاکستان بھر میں رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی تعین کرے گا، جس کے بعد عوام کو روزہ رکھنے کی تاریخ باضابطہ طور پر اطلاع دی جائے گی۔