سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مسجد الحرام میں نماز تراویح کی ادائیگی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مسجد الحرام میں نماز تراویح کی ادائیگی

ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں نماز تراویح ادا کی۔

 عرب میڈیا کے مطابق، سعودی ولی عہد نے اس موقع پر مملکت سمیت امت مسلمہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔نماز تراویح کے دوران سعودی کابینہ، شاہی خاندان کی اہم شخصیات، اور سعودی خودمختار کونسل کے چیئرمین جنرل عبدالفتاح البرہان بھی شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ موجود تھے۔اس کے علاوہ، سعودی ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق، ہفتہ 29 رمضان کو دوپہر دو بجے چاند کی پیدائش ہوگی، جس سے عید الفطر کے حوالے سے چاند دیکھنے کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔