سعودی عرب کی دنیا سے پولیو کے خاتمے کیلئے 50کروڑ ڈالر کے وعدے کی توثیق

 ریاض(آئی این پی )سعودی عرب نے چوتھے ریاض انٹرنیشنل ہیومینٹیرین فورم کے دوران ایک معاہدے پر دستخط کرکے گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو کے لیے اپنے 50کروڑ ڈالر کے وعدے کی توثیق کردی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان فنڈز کا ابتدائی طور پر گذشتہ سال اپریل میں ریاض میں منعقدہ پہلی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں وعدہ کیا گیا تھا۔