پولیس :اضافی 50کروڑ طلب

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے پٹرول اور امن و امان کے اضافی اخراجات کے لئے 50 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں سمری محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور پٹرول کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اضافی بجٹ کی ضرورت ہے۔