پنجاب حکومت کی جانب سے سول ڈیفنس کیلئے 50کروڑ کے فنڈز جاری

  لاہور(آئی این پی )سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سول ڈیفنس کو 10لاکھ رضاکاران کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ بھی دیدیا، سول ڈیفنس کیلئے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سکیورٹی فنڈ سے دی گئی ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 50کروڑ روپے کی گرانٹ سے سول ڈیفنس کیلئے جدید آلات خریدے جائیں گے، سول ڈیفنس کیلئے مائن ڈیٹیکٹر اور الیکٹرک سائرن خریدے جائیں گے، گرانٹ سے آگ بجھانے کے آلات، بم دھماکے سے بچائو کے بلینکٹ اور آئی ٹی کا سامان لیا جائے گا، سول ڈیفنس صوبہ بھر میں نوجوانوں کو رضاکار کی تربیت فراہم کرے گا۔