لاہور(کرائم رپورٹر)چائنیز کی سکیورٹی کیلئے پنجاب حکومت بی ایم ڈبلیو گاڑیاں خریدے گی،گاڑیوں کی خریداری کیلئے پنجاب حکومت نے 50 کروڑ ادا کرنے کی منظوری دیدی۔ذرائع کیمطابق منظوری آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سفارشات پر صوبائی کابینہ کی جانب سے دی گئی،وفاق نے2016 میں 23بی ایم بلیو گاڑیاں وی وی آئی پیز کیلئیخریدی تھیں۔پتنگ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ میں ملوث 27 ملزمان گرفتارذرائع ابلاغ کے مطابق سی پیک و دیگر منصوبے بڑھنے پر گاڑیوں کی تعداد کم پڑ گئیں ،پنجاب حکومت نے جاری پروجیکٹس کی سکیورٹی کیلئے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی،2021ماڈل کی بم پروف اوریجنل بی ایم ڈبلیو گاڑیاں خریدی جائیں گی۔