معدنی وسائل پر تعاون سے متعلق امریکا کیساتھ کام کرنے کو تیار ہیں: صدر پیوٹن

امریکا یوکرین معدنی معاہدے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں،ٹرمپ کا موقف یوکرین کے مفاد میں ہے
 ماسکو(آئی این پی )روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین معدنی معاہدے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، یوکرین سے متعلق مذاکرات میں یورپی یونین کی شرکت میں حرج نہیں ہے۔غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو میں روسی صدر نے کہاکہ معدنی وسائل پر تعاون سے متعلق امریکا کے ساتھ کام کرنے کو تیارہیں، امریکا یوکرین معدنی معاہدے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔پیوٹن نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا موقف روس کے مفاد میں نہیں یوکرین کے مفاد میں ہے۔یوکرین سے متعلق مذاکرات میں یورپی یونین کی شرکت میں حرج نہیں۔روسی صدر نے دفاعی اخراجات نصف کرنے کی ٹرمپ کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ روس اورامریکا کا دفاعی اخراجات میں 50، 50فیصدکٹوتی کرنا اچھا خیال ہے، چین چاہے تو وہ بھی اس میں شامل ہوسکتا ہے۔