پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے صوبے کے معدنی وسائل کا اختیار کسی اور کو نہیں دیا جارہا۔
مائینز اینڈ منرل ایکٹ میں مجوزہ ترمیم سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ گنڈا پور نے کہا کہ مائینز اینڈ منرل ایکٹ میں مجوزہ ترمیم سے متعلق غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس ترمیم میں صوبائی حکومت کا کوئی بھی اختیار کسی کو نہیں دیا جا رہا، صوبے کا اختیار نہ کوئی کسی کو دے سکتا ہے اور نہ کوئی ہم سے لے سکتا ہے، اس طرح کی افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں جو شاید میرے بغض میں پھیلائی جا رہی ہیں۔