افغانستان کے معدنی وسائل طالبان کمانڈرز کی جیبوں میں، ماہانہ کروڑوں ڈالر کمائی

جیسے ہی کسی علاقے میں سونے کی کان کی موجودگی کی اطلاع ملتی ہے، طالبان مقامی مالکان کو بے دخل کر کے خود وہاں قابض ہو جاتے ہیں
کابل(آئی این پی )افغانستان پر قابض طالبان حکومت پر قدرتی وسائل کی منظم لوٹ مار کے سنگین الزامات سامنے آ گئے  ۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے ملک کے مختلف شمالی اور شمال مشرقی صوبوں میں سونے کی کانوں پر زبردستی قبضے شروع کر دئیے ہیں، جس سے مقامی آبادی شدید متاثر ہو رہی ہے۔افغان جریدے ہشت صبح کی رپورٹ کے مطابق بدخشاں، تخار اور فراہ سمیت کئی صوبوں میں جیسے ہی کسی علاقے میں سونے کی کان کی موجودگی کی اطلاع ملتی ہے، طالبان عناصر مقامی مالکان کو بے دخل کر کے خود وہاں قابض ہو جاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی شہریوں کو سونا نکالنے کے پرمٹ جاری نہیں کیے جا رہے، جبکہ طالبان کے حمایت یافتہ افراد کو مخصوص حصہ طے کر کے کانوں پر کام کی اجازت دی جاتی ہے