پاکستان معدنی وسائل کے استعمال سے آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتا ہے شہباز شریف

 خلیجی ممالک ، یورپ ، امریکہ سمیت تمام مما لک کے سرمایہ کاروں کو  معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کا ری کی دعو ت‘ آرمی چیف کی مدد سے پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کر کے جلد ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کریں گے
 نوجوانوں کی فنی تربیت کیلئے نجی شعبے اور حکومتی سطح پر شراکت داری کو فروغ دیا جائیگا‘ہمارے پاس انتہائی بہادر لوگ ہیں جو چیلنج قبول کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں اور مٹی کو سونا بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم  سے  خطاب

اسلام آباد (آن لائن‘آئی این پی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان معدنیات اور لا محدود قدرتی وسا ئل سے مالا مال ملک ہے ،کھربوں ڈالر کے معدنی ذخا ئرسے آئی ایم ایف کو خیر باد کر دیںگے،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لے ہر سہولت فراہم کریں گے ۔  خلیجی ممالک ، یورپ ، امریکہ سمیت تمام مما لک کے سرمایہ کاروں کو  ملک میں معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کا ری کی دعو ت د یتا ہوں ۔ معدنیاتی علاقوں کو ڈویلپمنٹ کا حب بنایا جا سکتا ہے ۔ آرمی چیف کی مدد سے پاکستان کو اپنے پاوں پر کھڑا کر کے جلد ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کریں گے ۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم دو ہزار پچیس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا  تمام مندوبین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔   فورم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔  فور م کے انعقاد سے سرمایہ کاروں کے  اعتماد میں اضافہ ہو گا۔  فورم معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا سبب بنے گا۔  انہوں نے کہا  قدرت نے پاکستان کو لا محدود وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے ۔ خیبر پختونخواہ سے بلوچستان اور گلگت بلتستان  تک  معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں ۔  آزاد کشمیر سندھ اور پنجاب کی سرزمین بھی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔ ان معدنی ذخائر کی مالیت کھربوں ڈالر بنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان ذخا ئر کو  نکالنے سے پاکستان قرضوں کے چنگل سے نجات حاصل کر سکتا ہے ۔  ہم آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ سکتے ہیں ۔ انہوں نے  خلیجی ممالک چین ، یورپ ۔ امریکہ اور دی یگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ۔ انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل کو بروئے کار لا کر بلوچستان کے نو جوانوں کو  روزگار کے مواقع مل سکتے ہیں ۔ ہم نے مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کر کے برآمدات کو فروغ دینا ہے ۔  خام مال کے بجائے تیار شدہ مصنوعات کو برآمد کیا جا سکتا ہے ۔ سرمایہ کاروں سے کہوں گا کہ وہ تیار مصنوعات  پر کام کر یں ‘  انہوں نے  پاکستان کو جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شا مل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوے کہا آرمی چیف کے تعاون سے ملک کو ہر لحاظ سے اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے ۔ ہمارے پاس انتہائی بہادر لوگ موجود ہیں جو چیلنج قبول کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور مٹی کو سونا بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔