پاکستان کے معدنی شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے‘سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا رہا ہے
اسلام آباد(آئی این پی ) عالمی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر مالیت کے غیر استعمال شدہ معدنی وسائل موجود ہیں، حکومت نے ان وسائل کو اسٹریٹجک معاشی ترقی کی بنیاد بنانے کیلئے جامع حکمتِ عملی اپنائی ہے۔ یہ بات دی نیشنل انٹرسٹ میں شائع ایک مضمون میں تفصیل سے بیان کی گئی ہے۔مضمون کے مطابق پاکستان کے معدنی شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔ شفافیت اور بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے پاکستان کو اہم معدنیات کا اسٹریٹجک مرکز بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں اپریل 2026 میں منعقد ہونے والے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم (PMIF26) کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معدنی معیشت میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا جا رہا ہے۔