ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو عدالتی فیصلے کے بعد اختیارات کے ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی کورٹ نے نجیب رزاق کے خلاف چار مختلف مقدمات میں فیصلہ سنایا ہے، جن میں انہیں منی لانڈرنگ کے 21 الزامات میں بھی مجرم قرار دیا گیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق، ہر الزام پر سابق وزیراعظم کو 15 سے 20 سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے، اور ساتھ ہی بھاری جرمانے بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔اس مقدمے میں الزام ہے کہ نجیب رزاق نے اپنے عہدے کے دوران سرکاری وسائل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور غیر قانونی مالی لین دین میں ملوث رہے، جس کی تحقیقات اور مقدمات کئی سالوں سے جاری تھے۔ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ملائیشیا کی عدلیہ کی طاقت اور شفافیت کے لیے اہم سنگ میل ہے، اور سیاسی سطح پر بھی اس کے اثرات متوقع ہیں۔