ملائیشیا کی عدالت نے جیل میں قید سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی گھر میں نظر بندی کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے نجیب رزاق کی جانب سے اپنی بقیہ سزا گھر پر گزارنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ اس اقدام کی اجازت دینے والا مبینہ شاہی حکم درست قانونی اور آئینی طریقہ کار کے مطابق جاری نہیں کیا گیا تھا۔کوالالمپور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جس مبینہ شاہی حکم نامے، جسے ایڈنڈم آرڈر کہا جا رہا ہے، کا حوالہ دیا گیا، وہ آئینی تقاضوں پر پورا نہیں اترتا، اس لیے اس پر عمل درآمد ممکن نہیں۔
سماعت کے موقع پر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ اربوں ڈالر کی کرپشن کے الزامات میں نجیب رزاق کو 2022 میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جسے گزشتہ سال نصف کر دیا گیا تھا۔