9 مئی کیس: محمود الرشید کو 33 سال قید، دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10 سال قید

9 مئی کیس: محمود الرشید کو 33 سال قید، دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10 سال قید

لاہور کی عدالت نے گلبرگ میں گاڑیاں جلانے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کو 10-10 سال قید کی سزا دی گئی۔تحریری فیصلے کے مطابق میاں محمود الرشید کو الگ الگ سیکشنز میں سزائیں سنائی گئیں، جبکہ 22 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز سازشی میٹنگ میں موجود تھے، اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 7 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی گئی۔

پراسیکوشن کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے جلاؤ گھیراؤ کے لیے عوام میں انتشار پھیلایا۔ پراسیکوشن نے واٹس ایپ میسجز، 70 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور فرانزک رپورٹس بھی عدالت میں پیش کیں۔ جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو قصوروار قرار دیا اور ملزمان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا۔ملزمان نے اپنی حتمی بیانات میں خود کو معصوم قرار دیا، تاہم پراسیکوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔