لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ 9 مئی کیس میں ملوث میاں محمود الرشید کی سزا کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت 10 نومبر بروز پیر کو ہوگی۔
یہ سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس تنویر احمد شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق، کیس کی سماعت مقررہ تاریخ کو ہوگی۔پنجاب حکومت کی نمائندگی اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی کریں گے۔ میاں محمود الرشید نے اپنی سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی ہیں، جن میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت اعلیٰ سے قانونی نقطہ نظر سے معاملہ دوبارہ دیکھے۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں سنائی گئی سزائیں معطل کرکے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔