9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کی بریت کی درخواست مسترد

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کی بریت کی درخواست مسترد

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں 12 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا گیا۔

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان، علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں شبلی فراز، شہریار آفریدی، فواد چودھری، کنول شوذب، اور عمر تنویر بٹ کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔سماعت کے دوران اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے درخواستوں کے خلاف دلائل پیش کیے، جبکہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم، جس میں وکیل فیصل چودھری اور فیصل ملک شامل تھے، عدالت میں موجود رہی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد بریت کی درخواستیں غیر موثر ہیں، اور مزید چار ملزمان کے دستاویزات نامکمل ہونے پر بیرون ملک جانے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔