لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں یہ فیصلہ سنایا۔ٹرائل کے دوران 21 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ پراسیکیوشن نے 56 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا۔ چار ملزمان کو اشتہاری بھی قرار دیا گیا تھا۔