پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور نوجوان اداکارہ زینب شبیر کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ خوشگوار موڈ میں کھانے کا لطف اٹھاتے ہوئے نظر آئیں۔ زینب شبیر نے پوسٹ میں لکھا: "ایک لڑکی خود اپنے آپ کو لکھتی ہے" اور ماہ دسمبر کے اختتام کے موقع پر اپنی گیلری کے چند پسندیدہ لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔مداحوں کی جانب سے ان ویڈیوز اور تصاویر کو خوب سراہا جا رہا ہے اور تعریفی کمنٹس کی بھرمار ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ نے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں کہا تھا کہ وہ پسند کی شادی کریں گی، اور اداکار اسامہ خان کے بارے میں بتایا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں۔ زینب شبیر نے مزید کہا کہ وہ اب ڈراموں میں منفی اور شوخ و چنچل کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔