مایا علی کی اسکاٹ لینڈ میں سیاحت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر دھڑادھڑ وائرل

مایا علی کی اسکاٹ لینڈ میں سیاحت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر دھڑادھڑ وائرل

پاکستان کی  اداکارہ مایا علی اس وقت اسکاٹ لینڈ کی خوبصورت وادیوں میں سیر و تفریح میں مشغول ہیں۔

انہوں نے اپنے حالیہ دورے کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں وہ ایڈنبرگ میں خوشگوار موڈ میں دیکھی جا سکتی ہیں۔اداکارہ نے اپنی لوکیشن میں بتایا کہ وہ ایڈنبرگ میں موجود ہیں اور ان کے ساتھ ان کی دوستیں بھی ہیں۔ مایا علی کا شمار پاکستان کی سب سے پسندیدہ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے فلم، ڈرامہ اور کمرشلز میں کام کیا ہے۔ وہ انسٹاگرام پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔انہوں نے حال ہی میں یہ تصاویر شیئر کیں جنہیں ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

 اس سے قبل ایک انٹرویو میں شادی کے حوالے سے سوال پر مایا علی نے بتایا تھا کہ انہوں نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی، کیونکہ وہ صرف لوگوں کے سوالوں سے بچنے کے لیے یہ فیصلہ نہیں کرنا چاہتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی ایک بہت بڑا اور سنجیدہ فیصلہ ہے جس میں دونوں افراد کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان بھی شامل ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے لیے ایک ٹھوس وجہ ہونی چاہیے، جیسے کہ حقیقی محبت اور تعلق۔ مسکراتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ شادی اُس دن کریں گی جب ڈالر سستا ہو جائے گا، کیونکہ موجودہ مہنگائی سے وہ بھی پریشان ہیں۔