ڈرامے میں زینب رضا کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

ڈرامے میں زینب رضا کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

اداکارہ اور ماڈل زینب رضا کو ڈرامے ’رحمت‘ میں ایک منظر کے دوران بولڈ ڈریسنگ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامے میں زینب رضا کی اداکاری کو مجموعی طور پر سراہا جا رہا ہے، تاہم حالیہ قسط میں ان کے ملبوسات نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی اور سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔ایک منظر میں اداکارہ نے جامنی رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی، جس کے ساتھ پہنا گیا بلاؤز بعض ناظرین کے مطابق غیر معمولی طور پر بولڈ تھا۔ اگرچہ منظر کو ایڈیٹنگ کے ذریعے جزوی طور پر محدود کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم لباس کے انداز نے آن لائن صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ بعض صارفین نے ڈراموں میں ملبوسات کے انتخاب پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے پروگراموں میں زیادہ احتیاط برتی جانی چاہیے، جبکہ کچھ نے ہدایت کار اور پروڈکشن ٹیم کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔