پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکار عمر عالم نے حال ہی میں فضا عمر کے ساتھ شاندار شادی کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
بارات اور شادی کی تقریب میں عمر عالم اور ان کی دلہن فضا سمیت کئی شوبز شخصیات نے ڈانس کر کے خوشیوں کو دوبالا کیا۔عمر عالم نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور ڈرامہ سیریل ’شہنائی‘ کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ وہ فیچر فلم ’پرچی‘ میں بھی نظر آئے اور تماشا سیزن 1 جیتنے کے بعد ہر گھر میں پہچانے جانے لگے۔ ان کے دیگر نمایاں ڈراموں میں پہلی سی محبت، ٹیکسالی گیٹ، رقصِ بسمیل، گرو، رسمِ وفا شامل ہیں، جن میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔شادی کی تقریب میں ہانیہ عامر، ایمن خان، منال خان، منشا پاشا، مومنہ اقبال، ژالے سرحدی، شہریار منور، یشما گل، یاسر نواز، ندا یاسر، یاسر حسین اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔
بارات کے موقع پر عمر عالم نے آف وائٹ رنگ کی روایتی شیروانی اور قلہ پہنا، جبکہ دلہن فضا نے گہرے سرخ رنگ کا بھارتی اسٹائل لہنگا اور چولی زیب تن کی۔شادی کے دوران کئی شوبز شخصیات نے دل کھول کر رقص کیا، جن میں منشا پاشا، ژالے سرحدی، شفاعت علی، یاسر حسین اور مشیل ممتاز شامل تھے۔ عمر عالم کو انڈسٹری کے دوستانہ اور خوش مزاج اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کے تعلقات کئی سپر اسٹارز کے ساتھ خوشگوار ہیں۔شہر کی اس شاندار تقریب نے سوشل میڈیا پر بھی زبردست توجہ حاصل کی، جہاں مداح اور شوبز کے شوقین ان لمحوں کو بھرپور انداز میں شیئر کر رہے ہیں۔