پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے مستان شاہ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں باپ اور بیٹا مین ہول میں گر گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، بیٹے نے مین ہول میں دم گھٹنے کی وجہ سے اپنی جان گوا دی۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے باپ کو مین ہول سے زندہ نکال لیا، تاہم بیٹے کی حالت انتہائی خراب ہو چکی تھی جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔اس واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے عوامی محفوظ رہائش اور مین ہولز کی مناسب دیکھ بھال پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ اس طرح کے افسوسناک حادثات کو روکا جا سکے۔