بچیکی:50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری

 بچیکی (خصوصی رپورٹ)بچیکی میں مویشی چوری کی واردات میں 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری ہوگئے۔ نواحی گائوں مالیوالا بشمولہ کوٹ طاہر کے رہائشی محمد صادق کی حویلی سے گزشتہ رات 8 نامزد ملزم دیوار پھلانگ کر حویلی میں داخل ہوئے اور ایک درجن سے زائد گائے اور بھینسیں وغیرہ چرا کر لے گئے، جن کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔مدعی محمد صادق کی درخواست پر پولیس تھانہ بڑاگھر نے کارروائی کرتے ہوئے8 نامزد ملزموں ولایت، طاہر نواز، حمایت، شوکت، انصر وغیرہ جبکہ دو نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزموں کی گرفتاری کیلئے مختلفمقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں