بچیکی،موبائل نہ ملنے پر نوجوان کی خود کشی کی کوشش،حالت تشویشناک

 16 سالہ عاطف نے والدین سے ٹچ موبائل لینے کی فرمائش کی،جناح ہسپتال لاہور ریفر
بچیکی(نامہ نگار) ٹچ موبائل کی فرمائش پوری نہ ہونے پر نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی، تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں باٹھ کے رہائشی 16 سالہ عاطف نے والدین سے ٹچ موبائل لینے کی فرمائش کی، فرمائش پوری نہ ہونے پر عاطف نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا، جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔