لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال کے ماہ جنوری کے دوران سائیکل چوری کے 20، مویشی چوری کے 49 مقدمات درج ہوئے ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق سائیکل چوری کی وارداتوں میں کینٹ اور صدر ڈویڑن 6، 6 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہے،ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں 4، سٹی اور اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں سائیکل چوری کی 2، 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔مویشی چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویڑن 19 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،صدر ڈویڑن میں 14، ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں مویشی چوری کے 8 مقدمات درج کئے گئے، سٹی اور اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں گزشتہ ماہ مویشی چوری کے 4، 4 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔