سائیکل چوری میں کینٹ ڈویڑن 27 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویڑن کو مویشی چوری میں پہلا نمبر
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر لاہور میں سائیکل اور مویشی چور گروہ بھی متحرک ہو گئے۔ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 96، مویشی چوری کے 605 مقدمات درج ہوئے۔ ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق سائیکل چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویڑن 27 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔ صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں سائیکل چوری کی 20، 20 وارداتیں ہوئیں۔ اقبال ٹاؤن ڈویڑن سے 15، سول لائنز ڈویڑن سے 8، سٹی ڈویڑن سے 6 سائیکلیں چور لے اڑے۔ مویشی چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویڑن 205 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویڑن میں 168، ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں مویشی چوری کی 112 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں 62، سٹی ڈویڑن میں مویشی چوری کے 40 مقدمات درج ہوئے۔ سول لائنز ڈویڑن میں 6 ماہ کے دوران مویشی چوری کے 18 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔