بچیکی:اغوا ہونیوالے میاں بیوی کی لاشیں برآمد،ملزم گرفتار

 ملزمان نے قتل کے بعد جرم چھپانے کے لیے نعشیں زمین میں دفن کر دی تھیں
مقدمہ میں قرینہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے:ڈی پی او ننکانہ صاحب
بچیکی (سٹی رپورٹر)تھانہ بڑاگھر کی حدود میں میاں بیوی کے قتل کی واردات، ملزمان نے جرم چھپانے کے لیے مقتولین کی نعشیں زمین میں دفن کردیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بڑا گھر کے علاقے اٹاری شام سنگھ سے اغواء  ہونیوالے میاں بیوی کی نعشیں برآمد، مرکزی ملزمان گرفتار ملزمان نے قتل کے بعد جرم چھپانے کے لیے نعشیں زمین میں دفن کر دی تھیں کرامت علی کی نعش گھر کے اندر حویلی سے جبکہ نسرین بی بی کی فصلوں سے برآمد ہوئی مقتولین کے اغواء  کا مقدمہ تھانہ بڑا گھر میں نسرین کے والد اسلم کی مدعیت میں درج تھا پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت نعشوں کا سراغ لگایا، مزید تفتیش جاری واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ننکانہ صاحب فراز احمد ایس پی انویسٹی گیشن حنا نیک بخت ڈی ایس پی سرکل بڑاگھر ایوب ساہی اور فیروز احمد بھٹی ایس ایچ او تھانہ بڑاگھر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ڈی پی او فراز احمد کی مدعی مقدمہ سے ملاقات، انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی مقدمہ میں قرینہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے مدعی مقدمہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی کوئی شخص بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔