اسلام آباد ایئرپورٹ پر ابو ظہبی جانیوالے مسافر سے چرس برآمد

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)ایئرپورٹس سکیورٹی فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابوظہبی جانے والے ایک مسافر نعیم خان سے منشیات برآمد کر لی ، مشکوک حرکات پر جوتوں کی سکیننگ کی گئی جس کے دوران تلووں میں چھپائی گئی 548 گرام چرس برآمد ہو ئی ، ملزم کو اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔