لاہور سے ابو ظہبی کے لئے ایئر سیال کی پروازوں کا آغاز، کیک کاٹا گیا

 وائس چیئرمین قیصر بلال نے مسافروں کو روانگی سے قبل پھول بھی پیش کیے گئے
لاہور (آئی  این پی )ایئر سیال نے ابو ظہبی کیلئے  لاہور سے اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا   ۔ ترجمان ایئر سیال نے بتایا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چار پروازیں ہفتے میں روانہ ہونگی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابو ظہبی کی پرواز کی روانگی سے قبل کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ایئر سیال کے وائس چیئرمین قیصر بلال نے کیک کاٹا جبکہ مسافروں کو روانگی سے قبل پھول بھی پیش کیے گئے۔