نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سر بنی یاس فورم میں شرکت کے بعد ابو ظہبی سے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سر بنی یاس فورم میں شرکت کے بعد ابو ظہبی سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق فورم کے دوران انہوں نے علاقائی امن، معاشی تعاون اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز پرعالمی راہنماؤں اور پالیسی سازوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔