سمندر کی صفائی،ابو ظہبی نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

300 ماہر غوطہ خوروں نے پندرہ منٹ میں ایک ٹن سے زیادہ سمندری فضلہ نکالا
ابو ظہبی (آئی این پی )ابو ظہبی نے سمندر کی صفائی کے دوران عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ، جس میں متعدد ڈائیورز نے ایک ساتھ مل کر بڑی مقدار میں سمندری فضلہ نکالا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سمندر کی صفائی مہم کے دوران تین سو سے زائد ماہر غوطہ خوروں نے صرف پندرہ منٹ میں ایک ٹن سے زیادہ ملبہ سمندر سے نکال کر ماحول دوستی کی نئی مثال قائم کی