ڈزنی کا ابو ظہبی میں نیا تھیم پارک قائم کرنے کا اعلان

  ابو ظہبی؍لاس اینجلس (آئی این پی ) معروف انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی نے ابو ظہبی میں اپنے پہلے تھیم پارک ڈزنی لینڈ ابو ظہبی کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو مشرق وسطیٰ، افریقا، بھارت اور ایشیا سے آنے والے سیاحوں کے لیے تفریح کا نیا مرکز ہوگا۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ نیا ریزورٹ یاس آئی لینڈ پر مقامی کمپنی میرال کے اشتراک سے تعمیر کیا جائے گا، جہاں پہلے ہی فراری ورلڈ، سی ورلڈ اور وارنر برادرز ورلڈ جیسے مشہور تفریحی مقامات موجود ہیں۔یہ پارک دنیا میں ڈزنی کا ساتواں تھیم پارک ہوگا۔