ابو ظہبی کا دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں پھر پہلا نمبر

ابو ظہبی (اے پی پی)ابو ظہبی دنیا کے سب سے محفوظ ترین شہروں کی نئے سال کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر آ گیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ابوظہبی نمبیو ڈیٹا بیس کے سروے کے مطابق ابوظہبی مسلسل 9ویں سا ل دنیا کے 352 محفوظ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر براجمان ہے جس کی وجہ ابوظہبی کی جدید سکیورٹی پلاننگ،حکمت عملیاں اور اقدامات ہیں۔